(یو این آئی) ہندستانی فوج نے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے پار پاک مقبوضہ کشمیر میں تین کلومیٹر اندر گھس کر پانچ اڈوں پر چار گھنٹےکی محدود فوجی کارروائی کرکے کم از کم 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
فوجی ذرائع نے کل رات ہوئی اس فوجی کارروائی کے بارے میں
اطلاع دی کہ اس کارروائی کو رات ساڑھے 12 بجے سے لے کر آج علی الصبح ساڑھے چار بجے کے دوران انجام دیا گیا۔
اس دوران فوج کی اسپیشل فورسیز کے کمانڈو ٹیموں نے پانچ جگہوں پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے کنٹرول لائن پار کرکے دہشت گردی کے پانچ لانچ پیڈ پر حملہ کیا۔